Featuredپنجاب

وزیراعظم عمران خان کشمیر کاز کو مضبوط بنانے جارہے ہیں

لاہور: فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں پی ٹی آئی کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے، کشمیری عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 
 فردوس عاشق اعوان کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کشمیریوں کے حقوق کی آواز کو دنیا بھر میں اجاگر کیا، کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، وزیراعظم عمران خان کشمیر کاز کو مضبوط بنانے جارہے ہیں۔
 
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان کی جعلی راج کماری نے جلسوں میں مودی کا بیانہ سنایا، مودی کی طرح انہوں نے اپنی توپوں کا رخ وزیراعظم اور حکومت پاکستان کی طرف رکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں پی ٹی آئی کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے، کشمیری عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن جماعتیں کشمیریوں کی جدوجہد کو نقصان پہنچارہی ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، اپوزیشن جماعتیں حکومت پر دھاندلی کا الزام لگارہی ہیں۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close