Featuredکشمیر

کشمیری اپنا فیصلہ خود کریں گے ، وزیراعظم

 وزیراعظم کا کہنا ہے ریفرنڈم کرائیں گے کہ کشمیری پاکستان کے ساتھ یا آزاد رہنا چاہتے ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی
 
وزیراعظم عمران خان کا تراڑ کھل آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ باشعور کشمیریوں کا شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی بات کہاں سے آئی اس کا علم نہیں، 1948 میں یو این سیکیورٹی کونسل کی 2 قراردادیں تھیں۔
 
عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا نے کشمیر کے لوگوں کو مستقبل کے فیصلے کا حق دیا تھا، کشمیریوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی، کشمیریوں نے اپنی آزادی کیلئے بے حد قربانیاں دیں، کشمیر کے لوگ بار بار اپنی آزادی کے لیے کھڑے ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیری اپنا فیصلہ خود کریں گے، ریفرنڈم کرائیں گے کہ کشمیری پاکستان کے ساتھ یا آزاد رہنا چاہتے ہیں، ابھی سے بات چیت شروع ہوگئی ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوگی، الیکشن کمیشن اور عملہ آپ کا اور دھاندلی ہم کریں گے؟۔
 
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے امپائر کے ساتھ میچ کھیلنے آیا کرتا تھا، نواز شریف کی جیسی سیاست تھی ویسی ہی کرکٹ کھیلتا تھا، مسلم لیگ (ن) نے آج تک کوئی کام ایمانداری سے نہیں کیا۔
 
انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم سے پولنگ کے بعد ایک بٹن سے نتیجہ آجاتا ہے، اپوزیشن کو اصلاحات کے لیے ایک سال سے دعوت دے رہے ہیں۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close