Featuredاسلام آباد

آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کےانتخابات کیلئےانتخابی مہم کاوقت ختم

مظفر آباد: آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کےانتخابات کیلئےانتخابی مہم کاوقت ختم ہوگیا، آزادکشمیرقانون سازاسمبلی کیلئےانتخابات اتوار25جولائی کوہوں گے

پنجاب کے34اضلاع میں رجسٹرڈ کشمیری مہاجرین حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ اسلام آبادسےبھی رجسٹرڈکشمیری ووٹرزووٹنگ میں حصہ لیں گے۔

قانون سازاسمبلی کی 45نشستوں پرانتخابی دنگل ہوگا ، جس میں 26جماعتوں کے724امیدوارقسمت آزمائیں گے، 33سیٹوں کیلئےپولنگ آزادکشمیر میں ہوگی جبکہ پناہ گزینوں کی 12نشستوں کیلئےپنجاب،سندھ،کےپی،بلوچستان میں ووٹنگ ہوگی۔
انتخابات میں 8سیٹیں خواتین،ٹیکنوکریٹ، علمااوربیرون ملک مقیم کشمیریوں کیلئے مختص کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا آزاد کشمیر الیکشن کے بعد سندھ کا رخ کرنے کا فیصلہ

آزادکشمیرالیکشن میں گیلپ پاکستان کےسروےمیں تحریک انصاف سب سےمقبول جماعت قرار پائی ہے ، پی ٹی آئی 44 فیصد حمایت کے ساتھ کشمیریوں کی سب سے پسندیدہ جماعت ہیں۔

سروے کے مطابق ن لیگ 12،پیپلزپارٹی کوصرف 9فیصدعوام کی حمایت حاصل ہیں جبکہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کومشترکہ طورپرصرف 21فیصدعوام کی حمایت حاصل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close