Featuredاسلام آباد

متحدہ عرب امارات نے پولیومہمات میں سال 2021 میں 23 ملین ڈالرسے زائد کا تعاون

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے پولیو مہمات میں سال 2021 میں 23 ملین ڈالرسے زائد کا تعاون کیا ہے۔ 84 اضلاع میں کورونا وبا سے بچاؤ کے سامان کے لئے 376000 ڈالرزخرچ ہوں گے

فنڈزکا استعمال جنوری تا دسمبر2021 میں ہورہا ہے۔ 16 ملین بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کیا جارہا ہے

متحدہ عرب امارات نے اپنے پروگرام یو اے ای پیپ (UAE PAP) کے ذریعے اپنا تعاون جاری رکھا ہے کوارڈینیٹر پولیو پروگرام کے مطابق یو اے ای کا پاکستان اورافغانستان میں پولیو وائرس کے خاتمے میں اہم کردار ہے۔ فرنٹ لائن ورکرزکی کوششوں اور قربانیوں سے پاکستان میں وائرس پرقابو پانا ممکن ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اور پنجاب میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا
پولیو سے پاک پاکستان کے ہدف کےقریب پہنچ چکے ہیں جب کہ حتمی کامیابی کے لئے ہمیں ابھی مسلسل مزید جدوجہد کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں اس سال اب تک پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ وائرس پرقابو پانا پاکستان پولیو پروگرام کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

پچھلے سال پہلے چھ مہینوں میں 59 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، پولیوکیسز کی شرح میں 98 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
2014 سے متحدہ عرب امارات پولیومہمات کے لئے 200 ملین ڈالر کی امداد کرچکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close