Featuredاسلام آباد

وزیراعظم کے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کو شاندار کامیابی

اسلام آباد: وزیراعظم کے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کو شاندار کامیابی مل گئی ، 10بلین ٹری سونامی منصوبہ “اقوام متحدہ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس”میں پیش ہوگا

دو روزہ’’یونائیٹڈ نیشن کلائمٹ چینج کانفرنس یوکے‘‘کل لندن میں شروع ہوگی ، کانفرنس میں حکومت برطانیہ نے دنیا بھر کے 200ممالک میں سے 50ممالک کو بلایا ہے۔

برطانوی حکومت نے”یواین کلائمٹ چینج کانفرنس”میں پاکستان کو مدعو کرلیا ، برطانیہ نے پاکستانی وزیرکلائمنٹ چینج کو بذات خود شرکت کی درخواست کی ہے ، وزیر اعظم کےمعاون خصوصی ملک امین اسلم پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلین ٹری منصوبے میں مبینہ کرپشن: فردوس عاشق اعوان اور مریم اورنگزیب آمنے سامنے

برطانیہ میں پاکستانی سفیر نے گزشتہ روزوزیراعظم کے نام خط لکھ کر آگاہ کیا تھا ، ملک امین اسلم عالمی یواین کلائمٹ چینج کانفرنس میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔
کانفرنس میں پاکستان کے 10بلین ٹری سونامی منصوبے کومتعارف کرایا جائے گا اور ترقی پزیر ممالک کو 10بلین ٹری سونامی کے بارے میں بتایا جائے گا جبکہ منصوبے کوکامیابی کی مثال بناکر پیش کیا جائے گا۔

برطانوی وزیر اعظم بھی عالمی کانفرنس میں شرکت اور خطاب کریں گے ، اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس2021میں برطانیہ کومیزبانی ملی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close