Featuredاسلام آباد

تحریک انصاف کسی اتحاد کے بغیر ہی حکومت بنانے کی پوزیشن میں

آزاد کشمیر:  45 میں سے 42 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں پاکستان تحریک انصاف نے 25 نشستیں حاصل کرکے میدان مارلیا جبکہ پیپلز پارٹی نے 9 اور مسلم لیگ ن نے 6 نشستیں حاصل کی ہیں

الیکشن کمیشن نے ایل اے 6 باغ کے چار پولنگ اسٹیشن پر تنازعہ کے باعث نتائج روک لئے گئے، ان چار پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ آج ہو گا۔ اس حلقے کے 163 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں پی ٹی آئی کے سردار میر اکبر کو پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزمان پر 196 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

تحریک انصاف کے چوہدری اظہر صادق، ایل اے 2 سے قاسم مجید، ایل اے 3 سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، ایل اے 4 سے چوہدری ارشد، ایل اے 5 سے کرنل ریٹائرڈ وقار نور، ایل اے 6 سے علی شان سونی، ایل اے 7 سے انوارالحق، ایل اے 8 سے ظفرملک،ایل اے 9 سے جاوید بڈھانوی اور ایل اے 10 سے چوہدری یاسین کامیاب ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 11 سے چوہدری اخلاق، ایل اے 12 سے چوہدری یاسین، ایل اے 13 سے انصر ابدالی، ایل اے 14 سے سردار عتیق، ایل اے 15 سے سردار تنویر الیاس، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور، ایل اے 18 سے قیوم نیازی، ایل اے 19 سے عامر الطاف اور ایل اے 20 سے سردار یعقوب نے میدان مارلیا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے 21 سے سردار حسن ابراہیم، ایل اے 22 سے شاہدہ صغیر چغتائی، ایل اے 23 سے سردار محمد حسین، ایل اے 24 سے فہیم اختر ربانی، ایل اے 25 سے شاہ غلام قادر، ایل اے 26 سے میاں عبدالوحید، ایل اے 27 سے سردار جاوید ایوب، ایل اے 28 سے سید بازل نقوی، ایل اے 29 سے خواجہ فاروق احمد اور ایل اے 30 سے چوہدری رشید کامیاب قرار پائے ہیں۔

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ایل اے 31 سے چوہدری لطیف اکبر، ایل اے 32 سے راجا فاروق حیدر، ایل اے 33 سے دیوان چغتائی، ایل اے 34 سے ریاض احمد، ایل اے 35 سے چودہری مقبول گجر، ایل اے 36 سے حافظ حامد رضا، ایل اے 37 سے غلام محمد سرگالہ، ایل اے 38 سے چوہدری اکبر ابراہیم، ایل اے 39 سے راجا محمد صدیق اور ایل اے 40 سے عامر عبدالغفار لون نے میدان مارا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے وکیل کو پیش ہونے کا آخری موق

اسی طرح ایل اے 41 سے دیوان غلام محی الدین، ایل اے 42 سے محمد عاصم شریف، ایل اے 43 سے جاوید بٹ، ایل اے 44 سے احمد رضا قادری اور ایل اے 45 سے عبدالماجد خان جیت گئے۔
زشتہ روز ہونے والے الیکشن میں پولنگ کا ٹرن آؤٹ 58 فیصد رہا جب کہ 2016 کے عام انتخابات میں یہ شرح 65 فیصد تھی۔

الیکشن کمیشن آزادکشمیر کے ذرائع کے مطابق آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2021 میں پاکستان تحریک انصاف نے سب سے زیادہ 6 لاکھ 13 ہزار 590 ووٹ حاصل کئے، جس کی شرح 32.5 فیصد بنتی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 4لاکھ 91ہزار 91 ووٹ لئے جس کی شرح 25.65 بنتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی 3لاکھ 49 ہزار895 ووٹ لئے جس کی شرح 18.28 فیصد بنتی ہے۔

آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نے ایک لاکھ 53 ہزار 861 ووٹ حاصل کئے جس کی شرح 8.4 فیصد بنتی ہے، آزاد امیدواروں نے ایک لاکھ 33 ہزار 136 ووٹ حاصل کئے اور ان کی شرح 6.95 بنتی ہے. تحریک لبیک آزاد کشمیر نے 94 ہزار 487 ووٹ حاصل کئے جس کی شرح 4.94 بنتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close