Featuredدنیا

اسرائيلی جنگی طياروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے ميں بمباری کی

غزہ: اسرائيلی جنگی طياروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے ميں بمباری کی فضائی حملے میں جس علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے کہ وہ ایک شہری آبادی ہے اور وہاں ایک اسکول بھی ہے

اسرائیلی طیارے کی بمباری سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کچھ گھروں اور اسکول کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ فضائی حملے کے بعد فلسطینی گھروں سے نکل آئے اور جدوجہد آزادی فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملے میں جس مقام کو نشانہ بنايا گيا ہے وہاں سے بارودی مواد سے لدے آتش گیر غبارے اسرائيل کی جانب روانہ کيے جا رہے تھے جس کی وجہ سے کھیتوں میں آگ لگ گئی اور فصلیں جل کر تباہ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی طیارے کی آمد کی رپورٹس: فواد چوہدری اور احسن اقبال کے درمیان لفظی جنگ

رواں برس مئی میں 11 روزہ بمباری کے بعد اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا تاہم چند روز بعد ہی اسرائیل نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آتش گیر غباروں کا بہانہ بنا کر وقفے وقفے سے بمباری کرنا شروع کردی ہے۔

حماس کے ترجمان نے اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائیوں کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نئی حکومت کا نیا چلن ہے۔

فلسطینی اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close