Featuredخیبر پختونخواہ

تفریحی کے لئے آنے والے پانچ افراد ڈوب گئے

اٹک: ریسکیو ذرائع کے مطابق اٹک کے دریائے ہرو میں باہتر کے مقام پر تفریحی کے لئے آنے والے پانچ افراد ڈوب گئے، ڈوبنے والوں میں بچے اور بچیاں بھی شامل ہیں

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دریا میں نہانے کے دوران ایک بچہ گہرے پانی میں ڈوبا تو دیگر افراد اسے بچانے کے لئے گہرے پانی کی جانب بڑھے مگر پانی کی تیز لہریں انہیں اپنے ساتھ بہا لے گئیں، دلخراش حادثے میں پانچ قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔

یہ بھی پرھیں: بنوں میں اکرم خان درانی کے قافلے کے قریب بم دھماکا، 4 افراد جاں بحق

امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا، جاں بحق افراد میں ماں بیٹے اور بیٹیاں شامل ہیں، جن کی شناخت زوجہ عبد الرحمان، دس سالہ عائشہ، چودہ سالہ مریم ، بارہ سالہ فلک اور سولہ سالہ عبدالمنان کے ناموں سے کی گئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close