Featuredاسلام آباد

عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس، اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا اور کوروناکی صورتحال اورویکسی نیشن پرکابینہ کو بریفنگ دی جائےگی

وفاقی کابینہ 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی اور اجلاس میں نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی بھی پیش کی جائے گی جبکہ چیئرمین سی ڈی اے تجاوزات کےخاتمےسےمتعلق رپورٹ پیش کریں گے۔

وفاقی کابینہ ایف آئی اےکےجرائم شیڈول میں نئےقوانین شامل کرنے ، دو ملزمان کو یو اے ای کےحوالےکرنے اور نیشنل ایڈورٹائزنگ پالیسی2021کی منظوری دے گی جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سمیت اوورسیز پاکستانیوں کوووٹنگ کاحق دینےپربریفنگ دی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ میں ردوبدل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اجلاس میں جاپان کی جانب سے عطیہ کردہ4ایمبولینسیں درآمد کرنے اور دوطرفہ سرمایہ کاری ٹریٹی کی منظوری دی جائے گی جبکہ غیرضروری کاروباری ریگولیشن ختم کرنے کیلئے قانون کا ڈرافٹ اور اسلام آبادہائیکورٹ کی پٹیشن میں جاری ہدایات پیش کی جائیں گی۔

چیک ری پبلک کے ساتھ دوہری شہریت کا معاملہ ، کورنگی فشنگ ہاربراتھارٹی کےایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری ، پاکستان ایگریکلچرریسرچ کونسل کے بورڈ پر گورنرزکی تشکیل نوکی منظوری اور ادارہ شماریات کے چیف اسٹیشن کی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close