Featuredاسلام آباد

پاکستان اور سعودی عرب میں وفود کی سطح پر مذاکرات

اسلام آباد: مذاکرات میں کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون ،اہم علاقائی و عالمی امور زیر بحث آئے اور وزیر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ اوروفد کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا

وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور سعودی عرب میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ، مذاکرات میں سعودی وفد کی قیادت سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اور پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان،سعودی عرب میں مذہبی ،ثقافتی اورگہرے برادرانہ مراسم ہیں ، دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، سعودی عرب کی خود مختاری،سالمیت کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔
پاکستانیوں کےدلوں میں سعودی عرب کیلئےوالہانہ عقیدت ہے، سعودی عرب کی خوشحالی ،تعمیروترقی کواپنی ترقی سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : آئندہ ماہ شہزادہ ولیم اہلیہ کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے

وزیر خارجہ نے خلیجی ممالک کےتنازعات کے حل کیلئے سعودی عرب کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر پرسعودی عرب کی پاکستانی مؤقف کی حمایت قابل ستائش ہے اور اوآئی سی میں مثبت کردار پر سعودی قیادت کےشکر گزار ہیں۔

افغان مسئلے کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے مزید کہ پاکستان، خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، افغان مسئلے کے پر امن حل کیلئے عالمی برادری افغان قیادت پر زور دے ، جامع مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کا پر امن سیاسی حل نکالاجائے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مؤثر حکمت عملی سےکورونا صورتحال دیگر ممالک کی نسبت بہتر ہے،توقع ہے سعودی عرب کی جانب سے عائد ویزہ پابندیوں پرنظر ثانی کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close