Featuredپنجاب

پنجاب کی جیلوں میں 80 فیصد سے زائد قیدیوں اور عملے کو کرونا ویکسین لگا دی گئی

لاہور: ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد ہوچکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 4 ہزار 119 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے

صوبہ پنجاب کی جیلوں میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل تیز کردیا گیا، 80 فیصد سے زائد قیدیوں اور عملے کو ویکسین لگا دی گئی۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ 48 ہزار میں سے 38 ہزار قیدیوں کو کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی گئی جبکہ 12 ہزار کے عملے میں سے 9 ہزار 800 افراد کی ویکسی نیشن کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ایشیا کا سب سے بڑا جنگل لگانے کا منصوبہ

گزشتہ روز ملک میں کووڈ 19 کے 44 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 133 ہوچکی ہے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 7 لاکھ سے زائد افراد کو کرونا ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 54 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگ چکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close