Featuredسندھ

شہر قائد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے غیر ملکی شہری زخمی

کراچی: واقعہ سائٹ ایریا گل بائی پاس کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے گاڑی کو ٹارگٹ کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار غیر ملکی زخمی ہوا

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثے پر پہنچے اور زخمی کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی پر دو گولیوں کے نشانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی اہلکاروں کی شہریوں پر براہ راست فائرنگ

ایس ایس پی کیماڑی فدا جانوری کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق دو افراد زخمی ہوئے ہیں، تاہم دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ زون جاوید اکبر کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کس سمت سے کی گئی یہ واضح نہیں ہوا ہے؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close