Featuredسندھ

بارش کا سسٹم شمال کی جانب بڑھنے کے باعث کراچی میں بارش نہیں ہورہی

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سسٹم شمال کی جانب بڑھنے کے باعث کراچی میں بارش نہیں ہورہی جتنے بھی مون سون ہواؤں کے سسٹم بن رہے ہیں وہ شمال کی جانب جارہے ہیں، اب کراچی میں بارش کی پیشگوئی مون سون ہواؤں کا ٹریک واضح ہونے کے بعد کی جاسکتی ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہواؤں کے اثرات 3 سے 4 اگست کے دوران تھرپارکر،عمرکوٹ اوراردگرد کے علاقوں میں بارش کی صورت میں نظرآئیں گے اگست کے پہلے ہفتے میں ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بنتا نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکھرمیں طوفانی بارش ، 10 افراد زخمی

شہرمیں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوتی رہے گی۔ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری کے درمیان رہے گا تاہم کراچی میں موسم آئندہ آنے والے دنوں میں بھی خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close