Featuredکھیل و ثقافت

محمد رضوان نے سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ رکارڈ قائم کیا

محمد رضوان نے 2021 کے دوران 14 اننگز میں 752 رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی اور قابل اعتماد وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے ورلڈ رکارڈ کو پاکستان ٹیم نے زبردست انداز میں سیلبیریٹ کیا۔

محمد رضوان نے 2021 کے دوران 14 اننگز میں 752 رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

محمد رضوان کا کہنا ہے کہ محمد رضوان سال میں سب سے زیادہ رنز بنانا آسان نہیں تھا میرے لیے اعزاز کی بات ہے میں نے یہ سنگِ میل عبور کیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ صرف میرے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے ایک فخر تھا اس وجہ سے زیادہ خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ19 اور سیکور ببل میں رہتے ہوئے یہ سب کرنا مشکل تھا ایسے موقع پر کئی چلینچز کا سامنا کرنا پڑا لیکن ٹیم کے تمام ساتھیوں نے میرا بہت ساتھ دیا۔

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بڑی بات منجمنٹ نے مجھ پر اعتماد کیا اوپننگ میں مجھے موقع دیا یہ نمبر مجھ پر سوٹ کیا میں کبھی ورلڈ ریکارڈ کے لیے نہیں سوچا بس گراؤنڈ میں جا کر رنز بنانے پر توجہ رکھی اہم چیز ٹیم کی جیت ہوتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close