Featuredسندھ

کراچی کے10بڑے کورونا ویکسین سینٹرز میں ویکسی نیشن جاری ہے

کراچی: بڑے سینٹرز 24گھنٹےویکسی نیشن جاری رکھیں گے ، جن میں اوجھاکیمپس ڈاؤاسپتال، خالددیناہال اسپتال ، جناح،چلڈرن اسپتال سینٹر،نیوکراچی اسپتال ، اسپتالوں میں قطراسپتال، مراد میمن گوٹھ، کورنگی 5، لیاری کالج شامل ہیں

 

پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو کا کہنا ہے کہ ایس اوپیز کو فالو ویکسین لگواتے وقت اور بعد میں بھی کرنا چاہیے، لوگ ویکسی نیشن سینٹرزآئیں اور ایس اوپیز کو فالو کریں۔

قاسم سومرو کا کہنا تھا کہ ماسک اور سماجی فاصلہ اختیار کرنالازمی ہے، این سی اوسی نے یقین دلایا ہے ویکسین کی کمی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اندرون ملک فضائی سفر کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

گذشتہ روز سندھ حکومت نے شہر قائد کے 6 اضلاع میں قائم ہونے والے ویکسی نیشن سینٹر کو چوبیس گھنٹے کھولنے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔
محکمہ صحت کے پارلیمانی سیکریٹری قاسم سومرو نے بتایا تھا کہ کراچی کے7اضلاع سمیت سندھ بھر میں مزید 15کورونا ویکسین سینٹرز کھولےجارہے ہیں، ڈرائیو تھرو ویکسین سینٹرز کے لئے اقدامات کررہے ہیں، حالیہ اضافے کے بعد کراچی میں 24گھنٹے فعال رہنےوالے کورونا ویکسین سینٹرز کی تعداد 10ہوگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close