Featuredپنجاب

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی آج سے ہو گیا ہے

لاہور: پنجاب بھر میں سرکاری و نجی اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد آج سے سخت کورونا ایس او پی انتظامات کے ساتھ دوبارہ کھل گئی ہیں

کورونا ایس او پیز کے تحت پچاس فیصد طلبہ ایک دن جبکہ پچاس فیصد طلبہ دوسرے روز تعلیمی اداروں میں آئیں گے، کلاس رومز میں طلبہ طالبات پر ایک دوسرے سے کھانے پینے کی اشیاء، کتابیں اور کاپیوں سمیت دیگر سامان کے تبادلے اور ہاتھ ملانے کی بھی پابندی ہوگی، ایک بنچ پر ایک طالب علم بیٹھے گا، جب کہ اساتذہ اور دیگر عملے کو 100 حاضری کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،نجی ایئر لائن کیخلاف کا اجازت نامہ منسوخ

تعلیمی اداروں میں داخل ہونے سے قبل طلبہ و طالبات اور عملے کا درجہ حرارت چیک کیا جارہا ہے، جنہیں بخار، نزلہ اور کھانسی کی شکایت تھی انہیں واپس بھیج دیا گیا، اس کے علاوہ بغیر ماسک کسی طالب علم کو بھی داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی آج سے ہو رہا ہے، سرکاری و نجی اسکولوں میں پرائمری تک یکساں نصاب تعلیم رائج کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close