Featuredپنجاب

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ

لاہور: راولپنڈی میں 12.9، فیصل آباد میں5.8 اور ملتان میں 2.1 مثبت شرح ریکارڈ ہوئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 815 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 13,472 ہو گئی

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز اور شرح میں اضافہ ہورہا ہے، پنجاب میں کورونا کی مجموعی مثبت شرح 4.1 اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت شرح 5.4 ریکارڑ کی گئی۔

سیکرٹری سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لاہور میں 1 ہلاکت سمیت صوبہ بھر میں مجموعی 8 اموات رپورٹ ہوئے ، جس کے ساتھ ہی صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد 11,057 ہو گئی

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی رنگ روڑاسکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی

کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20,049 ٹیسٹ کئے گئے، صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 6,194,891 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں385، راولپنڈی میں 162 اور فیصل آباد میں 42 کیسز، ملتان میں 38، رحیم یار خان میں 21، سیالکوٹ میں 15 اور بہاولپور میں 14، ساہیوال اور گجرانوالہ میں 13 تیرہ جبکہ چینوٹ میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسی طرح چکوال، گجرات اور جھنگ میں 11 گیارہ جبکہ بھکر اور شیخوپورہ میں 8 آٹھ کیسز ، سرگودھا میں 7جبکہ ڈیرہ غازی خان، لیہ اور مظفرگڑھ میں 6 چھے ، خانیوال میں 5، خوشاب اور راجن پور میں 4 چار کیسز سامنے آئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close