Featuredسندھ

شہرقائد کے اسپتالوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی

کراچی: صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مختلف اسپتالوں میں ایچ ڈی یو میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد809 ہے، مختلف سرکاری ونجی اسپتالوں میں535 ایچ ڈی یو بیڈز خالی ہیں

محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق کراچی کے اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈز کے ساتھ وینٹی لیٹر کی تعداد550 ہے، مختلف اسپتالوں میں 93 مریض وینٹ پر ہیں، آف وینٹ مریضوں کی تعداد248 ہے، آئی سی یو میں خالی وینٹ کی تعداد 209ہے، مختلف اسپتالوں میں ایچ ڈی یو بیڈز کی تعداد1344 ہے۔

اعدادوشمار میں یہ بھی بتایا گیا کہ کم آکسیجن والےا یچ ڈی یومیں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 413ہے، کم آکسیجن کی ضرورت کے حامل مریضوں 236بیڈز خالی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ صحت نے تعلیمی اداروں کو مزید کچھ روز بند رکھنے کی تجویز دیدی

محکمہ صحت سندھ نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے پہلے روز کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 24.9فیصدریکارڈ کی گئی جبکہ آج کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 20.1 دیکھی گئی ہے۔

ان دنوں پاکستان کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا کررہا ہے، تمام صوبوں کی نسبت سندھ میں زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں لیکن نافذ العمل لاک ڈاؤن کے تناظر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں 4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close