More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آبادتعلیم و ٹیکنالوجی

سندھ میں امتحانات کا شیڈول 8 اگست کے بعد آئے گا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: شفقت محمود کا کہنا ہے کہ سندھ کے علاوہ تمام صوبوں نے اسکولز بتدریج کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 8 اگست تک سندھ میں تعلیمی ادارے بند ہیں، سندھ کے علاوہ تمام صوبوں نے اسکولز بتدریج کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ امتحانات میں لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبر دیے جائیں گے، سندھ میں امتحانات کا شیڈول 8 اگست کے بعد آئے گا، اسکولوں سے متعلق عملے کی ویکسی نیشن بھی ضروری ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے 50فیصد حاضری کے ساتھ کھولے جارہے ہیں، وزرائے تعلیم کانفرنس کا آئندہ اجلاس 25اگست کو ہوگا۔
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close