Featuredدنیا

امریکی ریاست الاسکا میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ

الاسکا:ریاست الاسکا میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے، طیارہ کی گمشدگی کی خبر سامنے آنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا

6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جن میں سے ایک پائلٹ اور باقی 5 مسافروں کی تھیں۔
الاسکا انتظامیہ کے مطابق تمام افراد ہالینڈ امریکا کروز شپ پر مہمان کے طور پر ٹہرے ہوئے تھے اور الاسکا کی سیر کے لیے پائلٹ سمیت طیارہ حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں8.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

دوسری جانب کوسٹ گارڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کے وقت علاقے میں دھند چھائی ہوئی تھی اور ہلکی بارش بھی ہورہی تھی جو کہ ممکنہ طور پر حادثہ کا باعث بنی تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close