Featuredبلوچستان

ہمیں نواز شریف نے بے عزت کیا ہے، ہمیں صرف عزت چاہیے اور کچھ نہیں

کوئٹہ: ثنا اللہ زہری کا کہنا ہے کہ آج سے ہم پیپلزپارٹی کا حصہ ہیں، نواز شریف میں وفا نہیں ہے۔

ثنا اللہ زہری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام گواہ ہیں ہم نے صوبے میں ن لیگ کی حکومت قائم کی، ہمیں نواز شریف نے بے عزت کیا ہے، ہمیں صرف عزت چاہیے اور کچھ نہیں۔

ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ بھٹو کے نواسے سے امید ہے وہ ہمیں عزت دیں گے، میرے والد پیپلزپارٹی میں تھے اور آج میں بھی جیالا بن گیا، ہمیں کچھ نہیں چاہیے آج سے ہم پیپلزپارٹی کا حصہ ہیں، نواز شریف میں وفا نہیں ہے۔

کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے ثنا اللہ زہری کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں نواز شریف نے بے عزت کیا ہے، ہمیں صرف عزت چاہیے اور کچھ نہیں، پنجاب سے کچھ نہیں چاہیے تھا ہم نے صرف عزت مانگی تھی، ن لیگ کا بہت مشکل حالات میں ساتھ دیا، بلوچستان کے عوام گواہ ہیں ہم نے صوبے میں ن لیگ کی حکومت قائم کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close