Featuredسندھ

جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھا جائے گا، محکمہ داخلہ سندھ

کراچی: گزشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر کے کاروباری مراکز کھل گئے ہیں

کراچی کے اہم تجارتی مراکز بولٹن مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ، صدر، شارع فیصل، لیاقت آباد اور نئی کراچی میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔

اس کے علاوہ حیدرآباد، سکھر ، میر پورخاص، نوابشاہ اور گھوٹکی میں بھی کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : کراچی میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق بازار اور شاپنگ مال رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے تاہم جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھا جائے گا صوبے بھر میں مزارات بدستور بند رہیں گے اور ریسٹورنٹس میں انڈورڈائننگ کی پابندی برقرار ہے تاہم ڈائننگ آؤٹ رات 10 بجےتک ہوگی، شادی بیاہ کی تقریبات کھلے مقامات پر ہوسکیں گی، شادی کی تقاریب میں 300 افراد شرکت کر سکیں گے۔ کھیلوں کے مقابلوں پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے، انڈور جم میں صرف ویکسین لگوانے والےجاسکیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close