Featuredبلوچستان

مغربی بائی پاس پر سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: سی ٹی ڈی کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا

اطلاعات کے مطابق مشرقی بائی پاس کے قریب دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق پیر کی رات دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مغربی بائی پاس کے علاقے میں آپریشن کیا گیا اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑ ھیں : کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،4 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے زیراستعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔

مشرقی بائی پاس پر قائم ایک دکان پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچیں۔

سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے ایمبولینسوں کے ذریعے دھماکے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close