Featuredسندھ

وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، دورے کے دوران وہ شپ یارڈمیں شپ لفٹ اینڈٹرانسفرسسٹم کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے اور کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے

وزیراعظم عمران خان کے پی ٹی ہیڈ کوارٹرز کادورہ بھی کریں گے، جہاں انھیں کےپی ٹی کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم سونمیانی بیچ لسبیلہ میں شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے اور اس موقع پر پودے لگانے والے کارکنوں سمیت مقامی لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔

یہ بھی پر ھیں : وزیراعظم کے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کو شاندار کامیابی

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں دنیا کے سب سے بڑے میاواکی اربن فاریسٹ کا افتتاح کیا تھا ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے سمندر اوپر چلاگیا ہے، پاکستان اپنی حیثیت سے زیادہ گلوبل وارننگ کیخلاف اقدامات کررہاہے، میاواکی کے پودے آلودگی کم کرنے کیلئے بہت اچھے ہیں۔

پاکستان بھر میں 2013تک صرف 64کروڑ درخت اگائے گئے تھے ، ہم نے کےپی میں2013سے2018تک ایک ارب درخت لگائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close