Featuredاسلام آباد

محرم الحرام کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

اسلام آباد: محرم الحرام سے متعلق ضابطہ اخلاق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کو ارسال کردیا ضابطہ اخلاق محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کے حوالے سے ہے

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں انڈین ویئرنٹ وبا پھیل رہا ہے۔

این سی او سی نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں بھارتی ویئرنٹ سے کورونا کا پھیلاؤ بڑھنے لگا، محرم الحرام میں کورونا ایس اوپیز پر عمل ناگزیر بن چکا ہے، کراچی سمیت دیگر شہروں میں بیماری کے تناسب میں اضافہ ہوا، علمائے کرام کی مشاورت سے محرم کیلئے خصوصی ضابطہ اخلاق ترتیب دیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : پیمرا نے بعض چینلز کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا

‘ضابطہ اخلاق کا مقصد مکمل حفاظت کے ساتھ مجالس اور جلوس کا یقینی بنانا ہے۔ مجالس اور جلسوسوں کے دوران ایس او پیز پر سختی سےعمل کرایا جائے، مجالس کے انعقاد کیلئے شرکا کی ویکسین لازمی ہے’۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے زور دیا ہے کہ مجالس میں بوڑھوں اور بچوں کو شامل نہ ہونے دیا جائے، مجالس میں شرکا کی تعداد کم سے کم رکھی جائے، صرف روایتی اور لائسنس یافتہ جلوسوں پرتوجہ دی جائے، مجالس کے شرکا کی ویکسی نیشن کیلئے خصوصی کیمپ لگایا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close