Featuredاسلام آباددنیا

دنیا بھر میں آج نوجوانوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

اسلام آباد: دنیا بھر میں آج نوجوانوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے ، حکومت پاکستان نے اس خصوصی دن پر نوجوانوں کو تحفہ دیتے ہوئے کامیاب جوان اسپورٹس کیروکلم ڈویژن قائم کردی

اس حوالے سے سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کوملک کاقیمتی اثاثہ قرار دیا ہے، وزیراعظم نےنوجوانوں کوآگےبڑھنےکیلئےتمام حکومتی وسائل فراہم کئے۔

یہ بھی پڑ ھیں : عمران خان کو کٹھ پتلیوں کا عالمی دن مبارک ہو، بلاول بھٹو زرداری

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ آج نوجوانوں کیلئےکامیاب جوان اسپورٹس کیروکلم کاڈویژن بنادیاہے، صدرپاکستان ایچ ای سی میں اسپورٹس کیروکلم اسپورٹس ڈویژن کاافتتاح کریں گے۔

اس ڈویژن میں کامیاب جوان مرکز، ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمیز، یوتھ اولمپکس کے منصوبے ، انوویشن لیگ،گرین یوتھ موومنٹ منصوبے میں شامل ہیں ، باضابطہ آغازوزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتےکریں گے، 30لاکھ نوجوانوں کوکامیاب جوان اسپورٹس ڈویژن کاحصہ بنایاجائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close