Featuredاسلام آباد

پی آئی اے کی آپریشنل سروسز عالمی معیار پر کامیاب قرار

اسلام آباد: کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے حفاظتی توسیع رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں پی آئی اے کی آپریشنل سروسز کو عالمی معیار پر کامیاب قرار دیا گیا ہے

کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کی آپریشنل سروسز کو عالمی معیار پر کامیاب قرار دے دیا اور کہا امید ہے پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی کارکردگی کو برقرار رکھے گی۔

کینیڈا ٹرانسپورٹ نے ایف اے سی او کے تحت آڈٹ رپورٹ تیار کی ہے اور 24 اگست سے 24 ستمبر2020 تک کی آڈٹ رپورٹ مکمل کرکے جاری کی گئی ہے۔جس میں بتایا ہے کہ پی آئی اےنے فلائٹ اور ایئر وردیننس آپریشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں: پی آئی اے نے زیادہ وزن کے باعث فضائی میزبان گراؤنڈ کردئیے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے نے فلائٹ سیفٹی کارکردگی کوبڑھایا ہے، امید ہے پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی کارکردگی کو برقرار رکھےگی، طویل مدتی پروگرام کے تحت کارکردگی کومزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کی ٹیم کی کامیابی کا ثمرہے، آڈٹ رپورٹ نے ثابت کردیا پی آئی اے عالمی معیار پر پورا اتر رہی ہے ، پی آئی اے مزید بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close