Featuredاسلام آباد

الیکشن کمیشن نے حکومت کی جانب سے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے معائنے کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: حکومت نے الیکشن کمیشن کو الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا معائنہ کرنے کی دعوت دے دی ، اس سلسلے میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط ارسال کردیا ہے

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ وزرات سائنس اینڈٹیکنالوجی کی جانب سے الیکٹرونک ووٹنگ مشین تیارکی ہے، نئی الیکٹرونک مشین الیکشن کمیشن کی سفارشات کے عین مطابق تیار کی ہے۔

شبلی فراز کا خط میں کہنا تھا کہ چاہتےہیں الیکشن کمیشن الیکٹرونک ووٹنگ مشین کامعائنہ کرےاورتجاویزدے۔

یہ بھی پڑ ھیں : سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے کمیٹیاں قائم کردیں

الیکشن کمیشن نے ووٹنگ مشین کے معائنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی ہے، الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے دعوت قبول کی، ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن 17اگست 11گیارہ بجے ای وی ایم ڈیمو کا جائزہ لے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close