Featuredدنیا

بھارت کی جانب سے خلائی مشن پر بھیجا جانے والا اسپیس راکٹ گر کر تباہ

اطلاعات یہ ہیں کہ بھارت کی جانب سے خلائی مشن پر بھیجا جانے والا اسپیس راکٹ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

 

 

رپورٹس میں میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے انڈین اسپیس آرگنائزیشن کی جانب سے خلائی مشن پر بھیجا جانے والا راکٹ اڑان بھرنے کے فوراً بعد ہی زمین پر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسرو نے بتایا ہے کہ طیارے کی پہلی اور دوسری اسٹیج نارمل تھی البتہ اس کی کریو جینک اپر اسٹیج اگنیشن میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے مشن کامیاب نہیں ہوا ہے۔

سیٹلائٹ مشن میں شامل اسرو راکٹ F10/EOS-03 نے زمین کے مشاہدے کے لیے سیٹلائٹ کو بھارت کے مشرقی ساحل پر واقع خلائی مرکز سے جیو اسٹیشنری مدار میں ڈالنے کی کوشش کی۔

یہ مشن گزشتہ سال مارچ میں روانہ ہونا تھا لیکن پہلے تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی اس کے بعد بھارت میں جاری کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا۔

بھارت کا رواں سال فروری میں چھوٹے پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل(PSLV) کی کامیاب پرواز کے بعد یہ اس سال کا دوسرا خلائی مشن تھا۔

یاد رہے کہ انڈین اسپیس آرگنائزیشن کی مسلسل 16 خلائی مشنز کی کامیابی کے بعد یہ پہلی ناکامی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close