Featuredسندھ

پاکستان کی 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی

کراچی یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر مزارقائدپرگارڈزکی تبدیلی کی پروقارتقریب ہوئی ، جس میں پاکستان نیول اکیڈمی کےکیڈٹس نے اعزازی گارڈزکے فرائض سنبھال لیے

تقریب کےمہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈورسہیل احمدتھے ، مہمان خصوصی سہیل احمدنےمزارقائدپرپھولوں کی چادر چڑھائی ، فاتحہ پڑھی اور مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

لاہور میں مزار اقبال پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، مزاراقبال پرپاکستان رینجرزکی جگہ پاک فوج کے دستے نے فرائض سنبھالے۔

یہ بھی پڑ ھیں : قدس کی آزادی تک ڈٹے رہیں گے

مہمان خصوصی میجرجنرل انیق الرحمان ملک کی مزاراقبال پرحاضری دی ، پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ پڑھی جبکہ مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

خیال رہے کہ آج ملک بھر میں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اور ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں، کراچی میں مزار قائد کے احاطے اور اطراف میں ڈرون کیمرہ اڑانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close