Featuredسندھ

پاکستان نے بھارت سے سفری پابندی ہٹادی

کراچی: سی اےاےنے کورونا وائرس کے پیش نظر کیٹیگری سی میں شامل ممالک سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی، جس میں پاکستان نے بھارت سمیت 11ممالک کوسفری پابندی کی’’کیٹگری سی‘‘سے نکال دیا

بھارت کے علاوہ بنگلادیش، ایران، عراق، جنوبی افریقہ، نیپال سمیت11 ممالک کیٹیگری سی میں شامل تھے۔
سی اےاے کا کہنا ہے کہ کیٹگری سی ممالک سے پاکستانی شہریوں کو سفر کی اجازت ہوگی اور ان ممالک سے آنے والوں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا جبکہ نئی ٹریول ایڈوائزری 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت نے ریکارڈ توڑ دیا

رواں سال اپریل میں سی اے اے نے کیٹیگری سی میں شامل ممالک کی تعداد میں اضافے کے ساتھ 23 ممالک کی نئی فہرست جاری کی تھی ، نئی فہرست کے مطابق بھارت کو بھی سی کیٹیگری ممالک میں شامل کیا گیا تھا۔

رواں سال اپریل میں سی اے اے نے کیٹیگری سی میں شامل ممالک کی تعداد میں اضافے کے ساتھ 23 ممالک کی نئی فہرست جاری کی تھی ، نئی فہرست کے مطابق بھارت کو بھی سی کیٹیگری ممالک میں شامل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب کٹیگری اے میں شامل آسٹریلیا، بھوٹان، چین، جاپان ،سعودی عرب، سنگاپور اور سر ی لنکا سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close