Featuredاسلام آباد

جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر فائرنگ

روالپنڈی : جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائب صوبیدار شہید ہوگیا۔

 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں 17 اور 18 اگست کی درمیانی شب دہشت گردوں کی جانب سے فوجی چوکی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار سونے زئی شہید ہوگئے۔ جوابی کارروائی کے دوران دہشت گرد بھی مارا گیا۔
 
 
شہید نَائب صوبیدار کا تعلق ڈی آئی خان کے علاقے درہ زندہ سے تھا۔ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close