Featuredتعلیم و ٹیکنالوجیسندھ

تمام جامعات اور بورڈز پیر سے کھولنے کا فیصلہ

کراچی:  سندھ حکومت کا تمام جامعات اور بورڈز 23 اگست سے کھولنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کورونا وبا کی وجہ سے بند تمام جامعات اور بورڈز پیر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
 
وزیر جامعات اسماعیل راہو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر کی تمام جامعات ایس اوپیز کے تحت 23 اگست کو کھول دی جائیں گی۔ جامعات، بورڈ اور ویکیشنل ایجوکیشن ٹریننگ 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے۔
 
اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز کے اسٹاف کی ویکسی نیشن سو فیصد لازمی ہونی چاہیئے، طالبعلموں کو بھی ویکسی نیشن کروانی ہوگی۔ طالبعلم، اساتذہ اور جامعات کا عملہ ویکسی نیشن کارڈ ساتھ رکھیں۔
 
خیال رہے کہ سندھ حکومت نے 23 اگست سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close