Featuredسندھ

ملک میں عاشورہ پر مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے

چھوٹے بڑے شہروں میں عاشورہ کے جلوس نکالے گے۔

نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کی یاد میں آج ملک اور دنیا کے مختلف حصوں میں عاشورہ محرم کے جلوس نکالے گے۔

نواسۂ رسول ﷺ اور اُن کے جاں نثار ساتھیوں کی کربلا میں شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں عاشورہ کا مرکزی جلوس منزل پر پہنچ کر ختم ہوگیا۔ اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

لاہور میں اندرون موچی گیٹ سے برآمد یوم عاشور کا مرکزی جلوس روایتی راستوں پر گامزن ہے جبکہ جہلم میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس محلہ سخی شاہ بھور سے برآمد ہوا۔

رائیونڈ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس قصر سکینہ سے برآمد ہوا۔

ڈیرہ مراد جمالی میں یوم عاشورہ کا جلوس مرکزی امام بارگاہ جعفر صادق سے برآمد ہوا جبکہ ڈی آئی خان میں اندرون و بیرون شہر امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس برآمد  ہوا اور اس موقع پر شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی اور  موبائل فون شام 6 بجے تک بند رہیں گے۔

نوشہرہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ علی مسجد سے برآمد ہوا۔

خانیوال میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ بلاک نمبر 11 سے برآمد ہوا جبکہ گھوٹکی میں مرکزی جلوس چوک ماڑی اوباڑو سے برآمد ہوا، جلوس ریتی روڈ اوباڑو پر اختتام پذیر ہوگا اور اس موقع پر ضلع بھر میں موبائل سروس بند معطل ہے۔

سکھر میں یوم عاشور پر سیکیورٹی کے تحت شہر اور گردونواح میں موبائل فون سروس معطل ہے جبکہ گوجرانوالہ شہر میں بھی موبائل فون سروس رات 10 بجے تک کے لیے معطل ہے۔

کوئٹہ میں علم ،تعزیہ اور ذو الجناح کا مرکزی جلوس چوک شہداء سے برآمد ہوا، عاشورہ محرم کا مرکزی جلوس علمدار روڈ پر رحمت اللّٰہ چوک سے برآمد ہوا۔

کوئٹہ میں عاشورہ کے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ موبائل فون سروس معطل ہے، جلوس کے روٹ کو جانے والے تمام راستے سیل، روٹ پر دکانیں اور کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔

پشاور میں امام بارگاہ سید علی شاہ رضوی سے برآمد یوم عاشور کا پہلا جلوس اختتام پذیر ہوگیا۔

میرپور آزاد کشمیر میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ بیت الخزن سے برآمد ہوا، اس کے علاوہ یوم عاشور کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ حیدری چوک سے بھی برآمد ہوا۔

راولپنڈی میں دس محرم کا جلوس تیلی محلہ امام بارگاہ عاشق حسین سے برآمد ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close