Featuredپنجاب

رکشے میں موجود خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی

لاہور: جشن آزادی کے روز رکشے میں موجود خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

 

 

تفصیلات کے مطابق 14 اگست کے روز گریٹر اقبال پارک سے متعلق ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اوباش نوجوان رکشے میں سوار خواتین کو ہراساں کرتے رہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوباش نوجوانوں نے خواتین کو ہراساں کیا اور پیچھا کرتے رہے، اوباش نوجوان موٹر سائیکل سے اتر کر رکشے میں سوار ہوگیا اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی۔

رکشے میں سوار خواتین نے خود کو بچانے کے لیے جوتا اٹھا لیا، خواتین کے ساتھ رکشے میں بچہ بھی سوار تھا۔

https://twitter.com/asmaalizain/status/1428694181292220416?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1428694181292220416%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Flatest%2F2021%2F08%2F842818%2F

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی شرمناک حرکت کرنے والا بچ کر نہیں جائے گا، اس قسم کے شیطان اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں ضرور آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوٹیج میں نظر آنے والا ملزم کسی بھی صورت نہیں بچ سکے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ گریٹر اقبال پارک واقعے میں 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، واقعے کی سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کی گئی ہیں، کچھ لوگوں کا تعلق کے پی، جنوبی پنجاب کے اضلاع سے تھا وہ لاہور سے بھاگ گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close