Featuredسندھ

پی آئی اے کا کابل فلائٹ آپریشن معطل

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا کابل فلائٹ آپریشن فی الحال معطل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر ناکافی سہولیات اور رن وے پر موجود کچرا فلائٹ آپریشن میں بڑی رکاوٹ ہے۔ ایئرپورٹ پر صفائی کا عملہ بھی موجود نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو پی آئی اے کی دو پروازیں 390 مسافروں کو لے کر کابل سے اسلام آباد پہنچی تھیں، جن میں پاکستانیوں سمیت 10 مختلف ممالک کے افراد شامل تھے۔

افغانستان سول ایوی ایشن کے سربراہ بھی جمعے کو پی آئی اے پرواز سے پاکستان پہنچے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close