Featuredاسلام آباد

ویکسین نہ لگوانے والے 30 ستمبر کے بعد فضائی سفر نہیں کرسکیں گے

اسلام آباد: سربراہ این سی او سی اسد عمر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے 30 ستمبر کے بعد فضائی سفر نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی مکمل ویکسی نیشن کرانے والے پاکستان آسکیں گے

، اس کے علاوہ 15 ستمبر کے بعد موٹرویز پر سفر کے لیے کم ازکم ایک ڈوز لازمی درکار ہوگی جب کہ ہوٹل اور گیسٹ ہاوسز میں بھی 30 اگست سے 30 ستمبر کی پابندیاں لاگو ہوں گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : محکمہ صحت سندھ نے خواجہ سراؤں کی ویکسینیشن کا فیصلہ کرلیا

اسدعمر کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں 89 فیصد اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے تاہم 31 اگست کے بعد اسکولوں میں آنے والے بچوں کے ٹرانسپورٹ عملے کیلئے ویکسینیٹڈ ہونا لازم ہے، اس کے علاوہ 17 سال یا اس سے اوپر عمر کے طلبہ کیلئے 15 ستمبر تک ویکیسن لازمی لگوائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close