Featuredسندھ

انٹربورڈ کراچی کے تحت آج سے گیارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیا

کراچی: انٹربورڈ کراچی کےتحت آج سے گیارہویں جماعت کے امتحانات شروع ہوگئے ، آج فزکس اور کمپیوٹرسائنس کے پرچےلیے گئے ساڑھے9بجےشروع ہوئے پرچے کا دورانیہ 2 گھنٹے کا تھا

کراچی میں انٹرامتحانات کے حوالے سے چیئرمین انٹربورڈ سعیدالدین نے کہا کہ تاحال کسی امتحانی مرکز سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، وقت پر پرچہ پہنچا اور وقت پر شروع ہوا۔

چیئرمین انٹربورڈ کا کہنا تھا کہ تمام پرچے وقت پر شیڈول کے مطابق ہوں گے ، کوشش ہے 2ماہ میں نتائج کا اعلان کر دیا جائے۔
رواں برس صرف اختیاری مضامین کے برچے لئے جارہے ہیں ، 11ویں جماعت کے پری میڈیکل کے طلبا 4 اور پری انجینئرنگ کے طلبا 3 پرچے دیں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : ”میں نے تو پاپا سے کہا تھا پاس کروا دیجئے، انہوں نے تو ٹاپ ہی کروا دیا“

اندرون سندھ میں گیارہویں جماعت کے امتحانات ہوچکے ہیں ، تاہم امتحانات کے دوران انتظامیہ امتحانی مراکز پر نقل روکنے میں ناکام رہے اور طلبا و طالبات موبائل فون کے ذریعے کھلے عام نقل کرنے میں مصروف نظر آئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close