Featuredسندھ

نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سینئر ایگزیکٹو گرفتار

کراچی: پاکستان کے معاشی حب کراچی میں ایف آئی اےاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حماد حسین اور سینئر ایگزیکٹو رضوان خان گرفتار کیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا حکام کی تحریری شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں غیر ملکی شہری جاوید بھی نامزد ہے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے ملی بھگت سے جعلی شناختی کارڈ کی بنیاد پر کمپیوٹرائزڈ کارڈ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : نالے سے شناختی کارڈز کی برآمدگی،نادرا نے تحقیقات شروع کردیں

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم جاوید نے 46 سال کی عمر میں کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوایا اور ملزم نے جس بنیاد پر کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوایا وہ ایک خاتون کو جاری ہوا تھا۔

ترجمان فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شہری جاوید کی گرفتار کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close