Featuredسندھ

کراچی میں ایچ آئی وی کے 6 ہزار 768 کیسز رپورٹ

کراچی: ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل معتدی الامراض سندھ ڈاکٹر ارشاد کاظمی نے اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ محتاط اندازے کے مطابق سندھ میں 70 تا 78 ہزار ایچ آئی وی مریض ہیں

ان میں سے صرف 13 ہزار 864 مریض رجسٹرڈ ہیں، متاثر ہونے والوں میں 9166 مرد،2461 خواتین، 1126 لڑکے، 730 لڑکیاں اور 421 خواجہ سرا شامل ہیں۔ لاڑکانہ میں ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 2 ہزار 430 جب کہ حیدرآباد میں ایک ہزار 89 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پر ھیں : پاکستان میں کرونا ویکسین کے ٹرائل کے تیسرے مرحلے کا آغاز

ڈاکٹر ارشاد کاظمی نے کہا کہ کراچی میں ایچ آئی وی کے 6 ہزار 768 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی کے ضلع وسطی میں سب سے زیادہ مریض ہیں ضلع وسطی میں ایچ آئی وی کے 2 ہزار 725 کیسز موجود ہیں، ضلع جنوبی میں 1 ہزار 35 اور ضلع غربی میں 998، کورنگی میں 907، ملیر میں 667 جب کہ ضلع شرقی میں ایچ آئی سی ایڈز کے 436 رجسٹرڈ مریض موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close