Featuredپنجاب

وزیراعظم عمران خان آج لاہورمیں پنجاب ایجوکیشن کنونشن 2021 سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ لاہورمیں پنجاب ایجوکیشن کنونشن 2021میں شرکت کریں گے کنونشن سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سےمنعقدکیاجارہاہے

اس موقع پر یر اعظم کا دورہ لاہور وزیر اعظم کو محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر بریفننگ دی جائے گی ، وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس محکمے کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔

کنونشن حکومت کے 3سالوں میں تعلیم و تدریس کیلئےاقدامات کو اجاگر کرے گا، جس میں اسکولوں کی تعمیر و مرمت،تعلیم گھر پروگرام اور اساتذہ کی تربیت کے اقدامات شامل ہیں ، وزیراعظم عمران خان پنجاب ایجوکیشن کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔

تین سال میں پنجاب کے 7000 پرائمری سکولوں کو اپ گریڈ کرکے ایلمنٹری سکول بنایا، اڑتالیس ہزار سے زائد سرکاری سکولوں اور تقریباً چار لاکھ اساتذہ کا ریکارڈ مرتب کیا گیا جبکہ اساتذہ کی ٹرانسفر ، ریٹائرمنٹ، ترقی ، پنشن اور چھٹیوں کی درخواستیں آن لائن وصول کرنے کا نظام مرتب کیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : خیبرپختونخواحکومت نے مزید 5 اضلاع 31مئی سے اسکول کھولنے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق آن لائن نظام کے تحت اب تک اساتذہ کے مسائل سے متعلق 68 ہزار سے زائد آن لائن آرڈرز جاری کیے گئے، آن لائن ٹرانسفر پالیسی کے تحت تین ارب روپے سے زائد کی کرپشن روکی گئی ۔ رپورٹ

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے کے بائیس اضلاع کے 557 سکولوں میں بائیس ہزار طلبا کو آفٹر نون کلاسز کی سہولت فراہم کی گئی ، انصاف اکیڈمی کے تحت طلبا کو اسکول کےبعد آن لائن لیکچرز کی سہولت دے گئی جبکہ طلبا کی غذائی کمی کو پورا کرنے کے لئے سو پرائمری سکولوں میں 23 ہزار طلبا کو دوپہر کا کھانا فراہم کیا گیا ۔

فروری 21ء سے اب تک تعلیم سے محروم دس لاکھ طلبا کو سکولوں میں داخل کیا گیا ، خواجہ سراوں کیلئے ملتان میں ووکیشنل سکول قائم کردیا گیا ، ملتان کے علاوہ دیگر نو ضلعی ہیڈکوارٹرز میں بھی خواجہ سراوں کیلئے فری ووکیشنل سکول بنائے جارہے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close