Featuredسندھ

کراچی ایئرپورٹ پر شہبازشریف کے شاندار استقبال کرنے کی تیاریاں مکمل

کراچی: مسلم لیگ ن کےصدرشہباز شریف آج کراچی کے دورے پرروانہ ہوں گے ، ن لیگ کراچی نےشہباز شریف کےدورہ کراچی کا شیڈول جاری کردیا ہے

شیڈول کے تحت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج شام 6:00 بجےکراچی پہنچیں گے ، شہبازشریف براستہ شارع فیصل استقبالیہ کیمپ سے ہوٹل روانہ ہوں گے۔

اپنے دورے میں شہباز شریف کل ممنون حسین، ممتاز بھٹو، جلال محمود شاہ سےتعزیت کیلئے اہلخانہ سے ملیں گے جبکہ پیر صاحب پگارا کے گھر بھی اظہار تعزیت کیلئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : حکومت اور شہباز شریف میں کھلی عدالت میں معاملات طے پا گئے

پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کل نجی ہوٹل میں پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت کریں گے اور 29اگست کوپی ڈی ایم کے جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔

شہبازشریف پارٹی رہنماؤں میں ناراضی ختم کروانےکی کوشش کریں گے ، مفتاح اسماعیل بھی 3روزہ دورہ کراچی میں شہبازشریف کےہمراہ ہوں گے۔

شہبازشریف کنٹونمنٹ بورڈبلدیاتی انتخابات سےمتعلق حتمی فیصلےکریں گے.

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close