Featuredدنیا

ہم حملہ کرنے والوں کا پیچھا کر کے ان کا شکار کریں گے

کابل ایئرپورٹ دھماکوں میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی ہیرو ہیں

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اضافی فوج کی ضرورت پڑی تو بھیجی جائے گی۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے کابل ایئرپورٹ دہشت گرد حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کابل ایئرپورٹ دھماکوں میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی ہیرو ہیں، آج جو زندگیاں کھودیں وہ آزادی کی خدمت میں دی گئیں، ہم یہ حملہ نہ بھولیں گے اور نہ معاف کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 گھنٹے میں 7 ہزار افراد کا انخلاء کیا گیا، افغانستان سے انخلاء کا عمل جاری رکھیں گے، ہم حملہ کرنے والوں کا پیچھا کر کے ان کا شکار کریں گے لیکن ابھی کچھ کہہ نہیں سکتے کہ حملہ کس نے کروایا، کچھ اطلاعات ہیں۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ افغانستان میں اضافی فوج کی ضرورت پڑی تو بھیجی جائے گی، حملہ آوروں کو قیمت چکانی پڑے گی، حملہ کرنے والوں کو افغانستان میں طاقت سے جواب دیں گے، مقررہ وقت تک زیادہ سے زیادہ امریکیوں کے انخلاء کی کوشش کریں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کا 11 دن میں ہتھیار ڈالنا طالبان کیلئے فائدہ مند رہا، اپنے مقصد کے حصول کے لئے درکار ہر قدم اٹھائیں گے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ افغانستان میں انخلاء کا مشن انتہائی خطرناک ہے، امریکی ہیروز نے اچھے مقصد کے لئے اپنی جان دی، دہشت گردوں سے خوف زدہ نہیں،اپنا مقصد حاصل کریں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں طالبان کیسے ایئرپورٹ کو کھلا رکھیں گے، انخلاء کی ڈیڈلائن کے بعد رہ جانے والوں کو نکالنے کی پوری کوشش کریں گے، افغانستان سے نکلنے والوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close