Featuredدنیا

ہم عوام پر مسلط نہیں ، ہم عوام کے ملازم ہیں

 ہم افغان عوام کےملازم ہیں، ہمیں خود کو ان پر مسلط نہیں کرنا۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہم افغان عوام کےملازم ہیں، ہمیں خود کو ان پر مسلط نہیں کرنا۔

طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر فوجی وردی پہنے طالبان جنگجوؤں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ دوبارہ کبھی ہمارے ملک پر حملہ نہ ہو، اپنے رہنماؤں کی ایمان داری اور صبر کی وجہ سے آج ہم آزاد ہیں۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے مزید کہا کہ ہم افغانستان میں امن، خوش حالی اور مکمل اسلامی نظام چاہتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان جنگجو افغان عوام کے ساتھ اچھے انداز میں پیش آئیں، افغان عوام ہمدردی اور محبت سے پیش آنے کے حق دار ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے افغانستان سے مکمل انخلاء کی 31 اگست کی ڈیڈ لائن سے پہلے ہی انخلاء مکمل کر لیا ہے۔

افغانستان سے امریکا کا آخری فوجی بھی نکل گیا، 20 سال بعد افغانستان سے امریکا کا قبضہ ختم ہو گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close