Featuredسندھ

کراچی میں موسلادھار بارش

کراچی: مختلف علاقوں نارتھ کراچی،سرجانی،منگھو پیر،تیسر ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا

بارش شروع ہوتے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں روایتی طور پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور فیڈر ٹرپ ہونے سے شہریوں کوطویل لوڈ شیڈنگ کا عذاب سہنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی

بارش کےدوران کے الیکڑک کے 250 سے زائد فیڈرز بند ہوگئے ، جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ، متاثرہ علاقوں میں اورنگی ٹاؤن اوربلدیہ ٹاؤن ، نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،لانڈھی،کورنگی ، منگھوپیر،سرجانی،گلشن اقبال،گلشن معمار،ملیر،صدر ، ڈی ایچ اےاخترکالونی،منظور کالونی،شادمان ، سرسیدٹاؤن،ایف بی ایریا شامل ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے شہرکےمختلف علاقوں کا دورہ کیا اور لیاقت آباد،کریم آباد،تین ہٹی، لسبیلہ ، ملحقہ علاقوں میں انتظامات کاجائزہ لیا، بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ نکاسی آب کےتمام انتظامات مکمل رکھےجائیں اور تمام عملہ فیلڈمیں موجودرہے تاکہ شہریوں کومشکلات پیش نہ آئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close