Featuredاسلام آباد

برطانوی وزیر خارجہ ڈومنیک راب پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: برطانوی وزیرخارجہ قطر سے پاکستان نورخان ایئربیس پہنچے، برطانوی وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے

 

دو روزہ دورے کے دوران اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کی ٹیرر فنانسنگ کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے

برطانوی حکومتی ذرائع کے مطابق ڈومنیک راب آج (جمعہ) طورخم سرحد کا دورہ کریں گے ان کے ساتھ دیگر برطانوی حکام بھی ہوں

گے۔ طورخم بارڈر کے دورے کا مقصد افغان مہاجرین کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔
پاکستان کا دورہ مکمل کر کے ڈومینک راب برطانوی حکام کو افغان مہاجرین کے بارے میں بریف کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close