Featuredبلوچستان

کوئٹہ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا

کوئٹہ : سونا خان میں ایف سی چیک پوسٹ کے پاس خودکش دھماکا ہوا ہے، جس میں 3 اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سونا خان چیک پوسٹ کے قریب فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار شہید ہوئے ہیں، دھماکے بعد علاقے کو سیکیورٹی اہلکاروں نے سیل کردیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی 20 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فورسز پر ہونے والا دھما کا خودکش تھا، علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close