Featuredپنجاب

یہ کس قسم کی تبدیلی ہے، مہنگائی اور غربت تاریخی سطح پر ہے

ڈیرہ غازی خان: یہ کس قسم کی تبدیلی ہے، خان صاحب روٹی، کپڑا اور مکان چھینا، مہنگائی اور غربت تاریخی سطح پر ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اگلا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب جیالا ہونے کا دعویٰ کردیا۔

ڈیرہ غازی خان میں جلسے سے خطاب میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ نوجوان ہو یا بزرگ، امیر ہو یا غریب سب پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کس قسم کی تبدیلی ہے، خان صاحب روٹی، کپڑا اور مکان چھینا، مہنگائی اور غربت تاریخی سطح پر ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہم انہیں معاف نہیں کریں گے، حساب لیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب آصف علی زرداری صدر تھے تو کسان خوشحال تھا، آصف زرداری کے دور میں گندم کی ایکسپورٹ شروع ہوگئی تھی۔

پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا تو ہر عورت تک پہنچے، ہم نے اپنے دورِ حکومت میں تنخواہ میں 120 فیصد اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں پنشن میں 100 فیصد اور فوج کی تنخواہ میں 175 فیصد کا اضافہ کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگلا وزیراعظم اور اگلا وزیراعلیٰ پنجاب جیالا ہوگا، ہم اس کٹھ پتلی کو گرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لیے وسیب بنا کر رہوں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close