Featuredسندھ

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع

کراچی: شارع فیصل پر مختلف مقامات پر ہلکی بارش ہوئی جبکہ پورٹ قاسم اور کورنگی میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے، آج مطلع ابر آلود رہنے، وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : کراچی میں موسلادھار بارش

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم وسطی بھارت میں موجود ہے،بحیرہ عرب میں چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث بادل شہر قائد میں برسے۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں مون سون بارش کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے جس کے تحت شکر گڑھ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close