Featuredاسلام آباد

خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے اور مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی

اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ لاگو کردئیے گئے اور حوالے سے وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

تعلیمی اداروں میں خواتین اور مرد اساتذہ کیلیے ڈریس کوڈ لاگو، بڑی پابندی عاید وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے اور مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے اور مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد ہو گی تاہم پردہ کرنیوالی خواتین اساتذہ کو اسکارف اور حجاب پہننے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑ ھیں : سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے تمام کیڈرز تبدیل کیے جارہے ہیں

وفاقی نظامت تعلیمات کا کہنا ہے کہ خواتین اساتذہ سینڈل ،اسنیکر پہننے کی اجازت جبکہ سلیپرکی اجازت نہیں جبکہ مرداساتذہ کوسردیوں میں گرم چاد رپہنےکی اجازت نہیں، اساتذہ سویٹر، کوٹ اور جرسی پہنے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مرد اساتذہ شلوارقمیض کے ساتھ ویسکوٹ پہنیں جبکہ اساتذہ کلاس میں ٹیچنگ گاؤن اور لیبارٹری میں لیب کوٹ پہنیں۔
وفاقی نظامت تعلیمات نے متعلقہ ایجوکیشن افسران کو ڈریس کوڈ پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close